Provincial Health Minister Taimur Jhagra

ایکنک نے ڈی آئی خان موٹروےاوردیرموٹروے کی منظوری دےدی،تیمورجھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمورجھگڑا کا کہنا ہے کہ ایکنک نے پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے پر 300 ارب روپے اور دیر موٹروے پر 40 ارب روپے کا خرچہ آئے گا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے کی بدولت جنوبی اضلاع اور پورے صوبے کی تقدیر بدل جائی گی۔

تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ دیر موٹروے کی بدولت سیاحت کو فروغ ملے گا اور چائنہ کے ساتھ تجارت بڑھی گی، دیر موٹروے کی بدولت چترال اور گلگت کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے کے لوگوں کے ساتھ وعدہ پورا کردیا ہے۔