Afghanistan: New cabinet adjourns

افغانستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی ہو گئی

ویب ڈیسک (کابل): افغانستان کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہےاس بات کادعویٰ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نےکیاہے۔

روس کی خبررساں ایجنسی تاس کےمطابق طالبان کی اعلان کردہ نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہےتاہم ابھی تک اسکی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبرآئی تھی کہ افغانستان کی نئی حکومت کی اعلان کردہ وفاقی کابینہ 11 ستمبر کوحلف اٹھائےگی۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

طالبان نےافغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیاتھاجس کےمطابق ملامحمد حسن اخوند افغانستان کےعبوری وزیراعظم ہوں گےجب کہ ملاعبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائےاعظم ہوں گے۔

طالبان کیجانب سے وزرا اوراداروں کے سربراہان کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔

روسی ذرائع ابلاغ نےکچھ دیرقبل بتایاتھا کہ روس کیجانب سے نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنےکااعلان کیاگیاہے حالانکہ چندروز قبل روس نےشرکت پر مشروط آمادگی بھی ظاہرکی تھی۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان

دلچسپ امر ہ کہ طالبان کےثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نےٹوئٹر پرجاری کردہ بیان میں 11 ستمبر و تقریب حلف برداری کی خبرکو افواہ قرار دیاہے۔

انعام اللہ سمنگائی کاکہناتھا کہ کابینہ نےاپناکام شروع کردیاہےاور 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبریں درست نہیں۔