Preparations for the first Bar Hockey League in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوامیں پہلی بارہاکی لیگ کی تیاریاں

ویب ڈیسک(پشاور)صوبےکی تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ کےتحت رواں ماہ کےآخرتک میچز کاباقاعدہ آغازکیاجائیگا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نےخیبرپختونخواہاکی لیگ2021ء کےلوگو اورٹرافی کی باضابطہ رونمائی کی۔

لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گےجس میں پشاور فالکن ،ملاکنڈ ٹائیگرز،ڈیرہ اسماعیل خان سٹالین، ہزارہ واریئرز،بنوں پنتھرز،مردان بیرز،ٹرائیبل لائنزاور کوہاٹ ایگلزشامل ہیں۔لیگ کاپہلامیچ پشاورفالکن اوربنوں پنتھرزکےدرمیان کھیلاجائےگا۔

خیبرپختونخواہاکی لیگ 2021 کےلوگواورٹرافی کی تقریب رونمائی جمعہ کےروزوزیراعلیٰ ہائوس پشاورمیں منعقد ہوئی ۔

وزیراعلیٰ محمودخان تقریب کےمہمان خصوصی تھےجبکہ صوبائی کابینہ کےاراکین کامران بنگش، انورزیب، ایم پی اے فخرجہان کےعلاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری آصف باجوہ ،پاکستان ہاکی ٹیم کےچیف کوچ خواجہ جنید ،سکواش لیجنڈ جان شیرخان سمیت دیگرنامورکھلاڑیوں اورمتعلقہ حکام نےتقریب میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ آج کادن خیبرپختونخوااورسپورٹس کےحوالے سےایک تاریخی دن کی حیثیت رکھتاہے۔

اُنہوں نےکہاکہ مذکورہ لیگ کااجراء قومی کھیل ہاکی کی بحالی کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت شروع دن سےکھیلوں کےفروغ کیلئےکوشاں ہےاوراس مقصد کیلئےشعبہ کھیل کابجٹ کئی گنابڑھادیاگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق

وزیراعلیٰ نےمزید کہاکہ کھلاڑی ہمارااثاثہ ہیں۔ہم نےاپنےنوجوانوں کوغیرضروری سرگرمیوں سےنکال کرکھیل کیطرف راغب کرناہےاوراُنہیں دوبارہ سپورٹس گرائونڈ پرلاناہےلوگ ہاکی کوتقریبا ًبھول چکےہیں اپنےقومی کھیل کی دوبارہ بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

اُنہوں نےبونیر،صوابی اورملاکنڈ میں تین نئےآسٹروٹرف کےقیام کااعلان کرتےہوئےکہاکہ صوبائی حکومت ہاکی کےفروغ کیلئےنظرآنےوالےاقدامات کررہی ہے۔

موجودہ صوبائی حکومت چارسدہ کوہاٹ ، ڈی آئی خان اورپشاورمیں چارنئےہاکی ٹرف بچھاچکی ہے جبکہ باجوڑ،نوشہرہ اورایبٹ آباد میں کام جاری ہےرواں مالی سال کےآخرتک خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی معیارکے12 آسٹروٹرف موجودہوںگے ۔