Dr Abdul Qadeer Khan's health improvin,

ڈاکٹرعبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں

ویب ڈیسک (کراچی)محسنِ پاکستان،قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں، یہ بات ڈاکٹر عبدالقدیرخان کےفیملی ذرائع نےبتائی ہے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان کےخاندانی ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان بیمارہوئےتھے لیکن اب انکی طبیعت بہتر ہے۔

واضح رہےکہ محسنِ پاکستان،قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان عالمی وباء کورونا وائرس کاشکارہوگئےتھےجس کےبعد ان کی آکسیجن پائپ لگی تصویرمنظرِعام پرآگئی تھی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی یہ تصاویرمنظرِ عام پرآنےکےبعد ملک بھرمیں تشویش کی لہردوڑگئی تھی اورتمام اہلِ وطن کیجانب سےان کی صحت یابی کےلیے دعائیں کی جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:محسن پاکستان کی قوم سےدعاوں کی اپیل

اس حوالے سے قومی سائنسدان کے ترجمان کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

بعد میں انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال میں کوویڈ وارڈ میں منتقل کردیا گیاتھا،جس کےبعد ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کےتیزی سےصحتیاب ہونےکی خبربھی سامنےآئی تھی۔