yakatoot football ground

بیرون یکہ توت فٹ بال گرائونڈ 2 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

ویب ڈیسک (پشاور)بیرون یکہ توت سائنس کالج ڈاگ میں فٹ بال گرائونڈ 2 سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا جبکہ افتتاح سے قبل گراونڈ کا مین گیٹ بھی چوری ہوگیا اورحکومتی عدم توجہی کی وجہ سے عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے
فٹ بال گرائونڈ 2 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

علاقہ مکینوں اور نوجوانوں نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فٹ بال گراونڈ پر تعطل کا شکار کام جلد دوبارہ شروع کرکے مکمل کیاجائے اور گرائونڈ میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنایاجائے ۔

مشرق ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے علاقہ کے نوجوانوں اور مشران کا کہنا تھا کہ دو سال قبل فٹ بال پر تعمیراتی کام کا آغازہواتھا لیکن تاحال مکمل نہیں ہوا اس دوران گرائونڈ کے سائیڈ وال بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں گندہ پانی کا نالہ گراونڈ میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور