Lance Naik Adil Jan

اقوام متحدہ امن مشن میں شامل لانس نائیک عادل جان شہید

ویب ڈیسک (اسلام آباد) لانس نائیک عادل جان اقوام متحدہ کے مشن دارفرمیں دوران ڈیوٹی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اقوام متحدہ کے مشن دارفرمیں خدمات انجام دینے والے 38 سالہ لانس نائیک عادل جان دوران ڈیوٹی شہید ہوگئے۔ لانس نائیک عادل جان کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں دھماکہ،دوسکیورٹی اہلکارشہید

لکی مروت کے رہائشی لانس نائیک عادل جان اقوام متحدہ کے مشن دارفرمیں شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی پرمامورتھے۔ بین الاقوامی امن اوراستحکام کے لیے اب تک 161 پاکستانی امن کیپرزعالمی امن مشن کے ایک حصہ کے طور پر جانیں دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے