Cantonment Board Election peshawer

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن :پشاور میں انتخابی مواد کی تقسیم شروع

ویب ڈیسک (پشاور)کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے انتخابات کے لیے انتخابی مواد کی تقسیم کا آغاز ہوگیا ہے۔

الیکشن سیل میں انتخابی مواد وصول کرنے کے لیے پریذائڈنگ افسران پہنچ گئے ہیں، انتخابی مواد کی تقسیم کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پک اپ گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 1شخص جاں بحق دو بچے لا پتہ

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے پانچ وارڈز پر انتخابات کل ہوں گے، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں 32 ہزار 284 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لیے 40 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہے، اسد قیصر

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات کے لیے 5 وارڈز میں 27 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔