North Waziristan: Forces operation

شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن،1 دہشتگرد ہلاک 6 گرفتار

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان):شمالی وزیرستان حسو خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا
مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمے کےلیےسرچ آپریشن جاری ہے۔