vaccine

پندرہ سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام اوراس سےبچاؤ کےلیے سرگرم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے عمر کی حد 15 سال کر دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل ہیں۔

این سی او سی نےبتایا کہ 15 سے18 سال تک کے بچوں کوفائزرویکسین مفت لگائی جائےگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکاکہنا ہے کہ 18 سال تک کےبچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔

این سی اوسی کےمطابق تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پرفائزرویکسین دستیاب ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا یہ بھی کہنا ہےکہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد اٹھارہ سال سے شروع ہوتی تھی۔ صرف مخصوص بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔