Polling Continues For Cantonment Board Elections

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات کا میدان سج گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈزکےانتخابات کےلیے پولنگ کاآغازہوگیاہے۔

پشاورسمیت ملک کےچھوٹےبڑے شہروں میں کنٹونمنٹ بورڈکےانتخابات کیلئےپولنگ جاری ہے،پولنگ کاعمل صبح 8 بجےشروع ہواجوشام 5 بجےتک بغیر کسی وقفےکےہوگی۔

کنٹونمنٹ بورڈزکے 206 وارڈز میں 1 ہزار 560 امیدوارمیدان میں ہیں سیاسی جماعتوں کے 876 امیدواراورآزاد حیثیت میں 684 امیدوارالیکشن لڑ رہےہیں۔

ان انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کےسب سےزيادہ 183 امیدوارمیدان میں ہیں۔

مسلم لیگ نون کے 144 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 113 امیدوارمقابلےمیں شامل ہیں جماعت اسلامی کےبھی 104 امیدوار میدان میں اترےہیں بورڈز کے اب تک 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کےمطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے،مجموعی طورپر 1644 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

سیکیورٹی کیلئےپولنگ اسٹیشنزکی حدود میں پولیس کیساتھ رینجرزاہلکاربھی موجود ہوںگےانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

الیکشن کمیشن انتخابات کی موثرنگرانی کیلئےسیکرٹریٹ میں کمپلینٹ سینٹرقائم کردیا ہے گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

انتخابات کےحوالےسےکسی قسم کی شکایات 9204402 (051) اور 9204403 (051) پردرج کروائی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق جاری کردیاجسکےتحت میڈیانمائندوں کالیکشن کےدوران کیمروں کیساتھ پولنگ اسٹیشنزپرجانےکےساتھ ووٹنگ اورگنتی کےوقت ویڈیوبنانےکی بھی اجازت ہوگی پولنگ کاوقت ختم ہونےکے1 گھنٹےبعدمیڈیانتائج جاری کرسکےگا۔

واضح رہےکہ اپنے وارڈ سے کامیاب ہونےوالاامیدوارممبر کنٹونمنٹ بورڈ بنےگا۔

نومنتخب کنٹونمنٹ بورڈ کےممبران وائس پریذیڈنٹ کاانتخاب کریںگےجبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کاسربراہ اسٹیشن کمانڈرہوتاہےوائس پریزیڈنٹ اورممبران اُس کےماتحت کام کرتے ہیں۔