Kareena Kapoor responds to critics over sons' names

کرینہ کپور کا بیٹوں کے ناموں پر تنقید کرنے والوں کو جواب

ویب ڈیسک (ممبئی)تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان نام کیوں رکھا؟؟ کرینہ کپور نے ایسے سوال کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

بالی ووڈ کی سپراسٹارکرینہ کپور نےکہا کہ کسی کو بھی انکے بچوں کےبارے میں بات کرنےکاحق نہیں ہے۔

اداکارہ نےکہا کہ یہ انکےبچے ہیں اورصرف انہیں اورسیف کوحق ہےکہ اپنےبچوں کےمستقبل کےبارے میں کوئی بھی فیصلہ کریں یاانکانام رکھیں۔

دونوں بیٹوں کےناموں پر ناقدین کی جانب سےسامنے آنےوالےردِعمل کےبارے میں بات کرتےہوئےکہاہےکہ ’کسی کی فیملی کےبارے میں اسطرح بات کرنابہت افسوسناک ہے۔‘

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق

انہوں نےمزید کہا کہ ’حقیقت میں یہ اِن کے دونوں خوبصورت بیٹوں کےخوبصورت نام ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔‘

کرینہ نےکہاکہ وہ بچوں کےنام پراس کی ٹرولنگ سےبہت خوف محسوس کرتی ہیں لیکن اس پرتوجہ نہیں دیناچاہتی کیونکہ یہ انکے بچےہیں اورانہیں اپنےبچوں کےلیےیہ نام پسند ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب

یہ بھی پڑھیں:برٹنی سپئیرز کے والد بیٹی کی سرپرستی سے دستبردار

کرینہ کپورکےاس بیان کوسیف علی خان کی بہن نےبھی انسٹاگرام پرشئیرکیا ہےاورساتھ لکھا ہےکہ یہ ایک یاد دہانی ہےکہ سب لوگ ایک فیملی کی زاتی زندگی کااحترام کریں۔

یاد رہےکہ کرینہ کپور نے اپنے پہلے بیٹےکانام تیمور علی خان رکھا تھاجبکہ چھوٹےبیٹے کانام جہانگیرعلی خان،جسکےبعد انہیں انتہاپسند ہندووں کی جانب سےسخت تنقید کا نشانہ بنایاگی۔،