landslide in Abbottabad

ایبٹ آباد میں لینڈسلائیڈنگ سے میاں بیوی بچی سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)ایبٹ آباد میں کاکول کے قریب گائوں پائیجو میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی۔جس سے میاں بیوی اورایک بچی جاں بحق ہوگئے ہیں ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید

یہ بھی پڑھیں :تورغرمیں مٹی کا تودہ گرنےسے8خواتین سمیت14افراد جاں بحق

علاقہ مکینوں کے مطابق ملبے تلے تین یا چار افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر موجود ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا