56th Martyrdom Day of Major Aziz Bhatti Shaheed

میجرعزیز بھٹی کا 56واں یوم شہادت پاک فوج کا خراج عقیدت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)میدان جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کرنےوالےجنگ ستمبرکےہیرو میجرعزیزبھٹی شہید نشانےحیدرکا 56 واں یوم شہادت منایاجارہاہے۔

تفصیلات کےمطابق 1965ء کی جنگ میں اپنےسےکئی گنابڑے دشمن کےدانت کھٹےکرنےوالےمیجرعزیز بھٹی شہید 16 اگست 1928ء کوہانگ کانگ میں پیداہوئے۔

جنگ ستمبرکےہیرو میجرعزیزبھٹی شہید نشانےحیدرکا 56 واں یوم شہادت

قیام پاکستان سےقبل ان کاخاندان واپس آکرگجرات کےگاؤں لادیاں میں رہائش پذیرہوا،میجرعزیزبھٹی نےبطورِسیکنڈ لیفٹننٹ 17 پنجاب ارجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

ستمبر 1965ء میں جب بھارت نےارضِ پاک پرشب خون ماراتومیجر عزیز بھٹی شہید کوبرکی سیکٹرپردشمن کی پیش قدمی روکنےکاحکم ملا۔

بطورِکمپنی کمانڈرمیجرعزیز بھٹی نےخودکو فاروڈ ٹروپس کےساتھ رکھا،6ستمبرسے 12 ستمبر تک میجر عزیز بھٹی کی کمپنی نےدشمن پرتابڑتوڑحملےکئے۔

عزیزبھٹی نےاپنی کمپنی سمیت 6 دن اورراتیں لگاتاردشمن کونہ صرف روکےرکھابلکہ بدترین شکست سےبھی دوچارکیا۔

لاہورکایہ محافظ دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیواربن گیااوردشمن کوایک قدم آگےنہ بڑھنےدیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں امن و استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے،آرمی چیف

12 ستمبرکو دشمن کےایک ٹینک کاگولہ میجرعزیز بھٹی شہید کےبائیں شانے پرلگا اور وہ جامِ شہادت نوش کرگئے۔

بےمثال شجاعت کےاعتراف میں میجرعزیزبھٹی شہید کوسب سےبڑے فوجی اعزازنشانِ حیدرسےنوازاگیا،قوم ارضِ پاک کےاس عظیم سپوت کوسلام پیش کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرmijrجنرل بابرافتخارنےمیجرعزیز بھٹی کےیوم شہادت پرکہاہےکہ پوری قوم میجرعزیزبھٹی شہیدکوسلام پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نےکہا کہ عزیزبھٹی شہید نےمثالی قیادت،بہادری کامظاہرہ کیا،اور 1965 کی جنگ میں بھارتی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا۔

میجر جنرل بابر افتخار نےمزید کہا کہ میجرعزیزبھٹی شہیدنےلاہورپردشمن کےحملے کوکامیابی سے پسپاکیاان کابہادرکارنامہ ملکی دفاع کی ترغیب دیتاہے۔