Different brands were made more expensive in utility stores

یوٹیلیٹی سٹورز میں مختلف برانڈزمہنگےکردیئے گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہنگائی میں اضافے کا رحجان جاری ہے اور کھلی مارکیٹ کے ساتھ اب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بھی آئے روز قیمتوں میں اضافہ کرنے کی راہ پر چل پڑی ہے ،مختلف بڑانڈز کی قیمتوں میں کارپوریشن نے اضافہ کردیا ہے.

گھی کی قیمت میں 96روپے جبکہ آئل کی قیمت میں 97روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےاس کے علاوہ کسٹرڈ،کھیرکےچھوٹے ڈبےدس روپےتک مہنگے کردیئے گئےجبکہ صابن، ٹی مکس، فلورکلینرکی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی مہنگی، 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

یوٹیلیٹی اسٹورحکام کےمطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کےتحت برانڈز پرنئی قیمتوں کااطلاق نہیں ہوگا۔