One and a half million Afghans have been killed in 20 years

20برس میں ڈیڑھ لاکھ افغان مارے گئے

ویب ڈیسک (کابل)نائن الیون ک حملوں کے بعددہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکا اورنیٹو فوجیوں نےافغانستان پر چڑھائی کرتے ہوئے 20 سالہ جنگ کے دوران غیر ملکی فوجیوں ، افغان سیکورٹی فورسز ، طالبان فورسز اورعام شہریوں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائدجانیں لی ہیں۔

اے پی کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ پچھلے 20 سالوں میں 3,592غیر ملکی فوجی ، جن میں،2,448امریکی اور1,144نیٹو فوجی شامل ہیں،ہلاک ہوئے۔ نیزاس جنگ میں 3,846 امریکی ٹھیکیدار ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں جنگ کے دوران 66,000افغان فوجی 51,191طالبان جنگجو اور47,245عام شہری مارے گئےمزید برآں ، 444 امدادی کارکن اور 72 صحافی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے مطابق 2001 کے بعد سے افغانستان میں 16 غیر ملکی صحافیوں سمیت تقریبا 100 صحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ نائن الیون کو 20برس بیت گئے

اگرچہ 2001 میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا لیکن جنگ ختم نہیں ہوئی طالبان اپوزیشن گروپ بن گئے اور بون کانفرنس میں بننے والی نئی حکومت سے لڑتے رہے۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

جنگ 20 سال تک جاری رہی امریکیوں نے شادیوں ، جنازوں ، مجالس ، مساجد ، دیہات اور مختلف مقامات پر بمباری کی۔جنگ نے ہزاروں جانیں لینے کے علاوہ انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا۔