Shahid Afridi demands issuance of US visa to Omar Sharif

شاہد آفریدی نےعمرشریف کوجلد ازجلد امریکی ویزاجاری کرنےکامطالبہ کردیا

ویب ڈیسک (کراچی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم پاکستان عمران سے مطالبہ کیا ہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کو امریکی ویزا جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم سے سینئر اداکار عمر شریف کو جلد از جلد امریکی ویزا جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیں:لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی وزیراعظم سےمدد کی اپیل

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ وزیرِاعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ قوم کے اثاثے عمر شریف کےلیے امریکی ویزا جاری کرنے کے عمل کو تیز کریں جوکہ بہت نازک حالت میں ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔‘

مزید پڑھیں:  مینگورہ، ہوٹل میں کھانا کھاتے لڑکا لڑکی قتل، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ’انہوں نے امریکا میں ڈاکٹروں سے بات کی ہے اور وہ علاج کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے پاس امید ہے لیکن نازک وقت ہے اور اس معاملے میں آپ کی فوری توجہ قابل تعریف ہوگی۔‘