aiman minal's father

ایمن خان اور منال خان اپنے والد کویاد کرتےہوئےآبدیدہ ہوگئیں

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اپنی جڑواں بہن منال خان کی شادی پر اپنے والد کی کمی محسوس کرتےہوئے جذباتی ہوگئیں۔

ایمن خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فیملی فوٹو منال خان کی شادی کے دن کی ہے جس میں اداکارہ کو اُن کی والدہ اور تینوں بھائیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایمن خان نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جوکہ منال خان کے نکاح کے وقت کی ہے جب ایمن اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

ایمن خان نے ان تصاویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بابا! آپ کے بغیر سب کچھ ادھورا ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے مرحوم والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب نے آپ کو یاد کیا ہم آپ کو نہیں دیکھ سکے لیکن ہم سب نے آپ کی موجودگی کو وہاں محسوس کیا۔‘

یہ بھی پڑھیں:شادی کےبعد احسن محسن خان کی پہلی ڈیوٹی

دوسری جانب اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع پر والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں منال خان کے ساتھ اُن کی والدہ، تینوں بھائی اور جڑواں بہن ایمن خان بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یہ تصویریں بھائی بہنوں کے درمیان قائم پیار اور محبت کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہیں۔

منال خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بابا! ہر چیز سے زیادہ آپ کو یاد کیا۔‘

اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ پر اُن کے مداح بھی اُداس ہوگئے اور وہ پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے منال خان کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔