Emma-Raducanu

برطانیہ کی ایماریڈوکانو نے تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک : برطانیہ کی ٹینس سٹار 18 سالہ ایما ریڈوکانو نے یو ایس اوپن میں سنسنی خیز کامیابی کے بعد 44 سالوں میں ملک کی پہلی خاتون گرینڈ سلام چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 18 سالہ رڈوکانو نے 19 سالہ کینیڈا کی لیلا فرنانڈیز کو شکست دی۔

ریڈوکانو 1977 میں ومبلڈن میں ورجینیا ویڈ کے بعد گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی برطانوی کھلاڑی ہیں۔ اپنی کامیابی کے بعد ریڈوکانو نے کہا ، ‘میں ابھی بھی بہت حیران ہوں ، ابھی بھی۔ ‘میں یقین نہیں کر سکتی کہ میں اس آخری سروس کے ذریعے ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔

ایما کو اس فتح پر ملکہ برطانیہ، ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج اور بورس جانسن کی طرف سے بھی مبارکباد کے پیغامات ملے۔ ایما کو اس کامیابی پر1.8 ملین پونڈ کا انعام بھی ملا ہے۔