محمداجمل گوندل آڈیٹر جنرل

محمداجمل گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات

ویب ڈیسک: صدر پاکستان نے محمد اجمل گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان ایک آئینی عہدہ ہے جس پر تعیناتی عرصہ 4 سال کے لئے کی جاتی ہے۔محمد اجمل گوندل پاکستان آڈٹ اینڈ اکانٹس سروس کے سینئر ترین حاضر سروس ملازم ہیں جن کا شمار انتہائی قابل افسران میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار

اس سے قبل محمد اجمل گوندل اہم پوسٹوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں جن میں ممبر فنانس پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ، کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس پاکستان، 55 ویں اکائونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل آڈٹ اسلام آباد شامل ہیں ۔ ان کا تعلق 14 سی ٹی پی سے ہے اور ان کی حلف برداری کی تقریب آئندہ ہفتے کو متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں