Minal Khan

منال خان کو کتنا حق مہر ملا؟

ویب ڈیسک (کراچی)حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونےوالی خوبرو پاکستانی اداکارہ منال خان کوحق مہر میں 2 لاکھ روپےملے۔

منال خان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویرتوسوشل میڈیاپرپہلے ہی وائرل تھیں ایسے میں صارفین اداکارہ کے جوڑے اورحق مہرسے متعلق چہ مگوئیاں کررہے تھے۔

اب منال خان کےنکاح کی ویڈیومنظرِعام پرآئی ہےجس میں نکاح پڑھاتےوقت مولوی صاحب کو 2 لاکھ روپےسکہ رائج الوقت کہتےسُناجاسکتاہے۔

اس ویڈیو سے یہ بات سامنےآئی ہے کہ منال خان کو دولاکھ روپےحق مہرکی ادائیگی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

یاد رہے کہ منال خان کی رخصتی رواں ماہ 10 تاریخ کو ہوئی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی تو اختتام پذیر ہوگئی تاہم ان کی شادی کی خوشی میں شریک ہونے والے اسٹارز کا ذکر ابھی تک جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش پوسٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ سیلیبریٹیزنے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

منال کے نکاح پر صبور علی، علی انصاری، کنزہ ہاشمی آمنہ الیاس، اریبہ حبیب، شگفتہ اعجاز، فہد شیخ اور عروسی صدیقی تصاویر بنواتی ہوئی نظر آئیں۔

اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین کے علاوہ ندا یاسر بھی منال اور احسن محسن اکرام کو شادی کی مبارکباد دینے پہنچے۔