PTI leads in cantt Board elections

کینٹ بورڈزالیکشن میں پی ٹی آئی کی برتری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی 37 میں سے18نشستیں جیت گئی ۔

پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا،جماعت اسلامی بھی 7سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی،خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن 5،پیپلز پارٹی نے 3، عوامی نیشنل پارٹی کے دو اور آزادامیدواروں نے 9نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایبٹ آباد کی 10میں سے 4 نشستیںپی ٹی آئی ، 3مسلم لیگ ن، ایک پیپلز پارٹی اور دو آزاد امیدوار جیت گئے۔پشاور کی5میں سے ایک نشست پی ٹی آئی ، دو پیپلز پارٹی، ایک عوامی نیشنل پارٹی جبکہ ایک آزاد امیدوار نے جیت لی ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

یہ بھی پڑھیں:ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات کا میدان سج گیا

نوشہرہ کی چار میں سے دو نشستوں پر پی ٹی آئی اور دو پر آزاد امیدوار کامیاب رہے۔رسالپور کی تمام تین نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں بنوں میں ایک نشست پی ٹی آئی اور ایک آزاد امیدوار جیت گئے ڈی آئی خان کی دونوں نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں حویلیاں کی ایک نشست پر پی ٹی آئی اور ایک پر مسلم لیگ فاتح رہے ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسی طرح مردان کی ایک نشست آزاد جبکہ ایک عوامی نیشنل پارٹی کے نام رہی جبکہ کوہاٹ کی دو نشستیں آزاد امیدوارجبکہ ایک تحریک انصاف نے جیت لی۔مری گلیات کی ایک نشست پی ٹی آئی اور ایک مسلم لیگ کو بلا مقابلہ جبکہ چراٹ کی دو نشستیں بھی بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں۔