PTI Lower Dir Senior Vice President killed

پی ٹی آئی لوئردیرکےسینئرنائب صدرگھرکی دہلیز پرقتل،والدہ اوربھائی زخمی

ویب ڈیسک (لوئردیر)تحریک انصاف لوئر دیرکے سینئر نائب صدرکو قتل کر دیاگیاجبکہ فائرنگ سے ان کی والدہ اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق پی ٹی آئی لوئردیرکےسینئیرنائب صدرندیم کوجبگئی کےعلاقے میں گھرکی دہلیزپرفائرنگ کرکےقتل کیا گیافائرنگ کی زدمیں انکی والدہ اوربھائی بھی آگئےفائرنگ کےبعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد میں لینڈسلائیڈنگ سے میاں بیوی بچی سمیت جاں بحق

ذرائع کاکہناہےکہ مقتول ندیم والدہ کےساتھ ماموں کےگھرگیاتھاواپسی پرنامعلوم افراد نےاس پرفائرنگ کردی۔زخمیوں کو فوری طورپرضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیاگیا۔پولیس نے واقعےکامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی