Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Mahmood Khan

چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ خیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کےزیرتکمیل منصوبےکےپہلےمرحلےکواگلےسال جون تک مکمل کرکےاسےہرلحاظ سےفعال بنانےکیلئے ضروری اقدامات اٹھائےجائیں تاکہ مزید کسی تاخیرکےبغیراس منصوبےکومکمل کیاجاسکےاورعوام جلد سےجلد اس کے ثمرات سےمستفید ہوسکیں۔

خیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کے منصوبے کو صوبے کے عوام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

وہ گزشتہ روزخیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈچلڈرن ہسپتال کے قیام پرپیشرفت کاجائزہ لینےکیلئےمنعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا،سیکرٹری صحت امتیازحسین شاہ، وزیر اعلی کےپرنسپل سیکرٹری امجد علی خان،ہاسپٹل ڈائریکٹرحیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹرشہزاد اکبر اور دیگرمتعلقہ حکامنے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

اجلاس کو منصوبےکی تکمیل پراب تک کی پیشرفت کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےبتایاگیاکہ منصوبے کاتعمیراتی کام90 فیصدحصہ مکمل کیاگیاہے اور منصوبےکاپہلامرحلہ جون2022 تک مکمل کرکےفعال کیاجائےگا۔

جبکہ دوسرامرحلہ دسمبر2022 تک مکمل کرکےفعال کیاجائےگااسی طرح منصوبےکا تیسرامرحلہ جون2023 تک مکمل کیاجائےگا۔اجلاس کوبتایاگیا کہ ان تینوں مرحلوں کی تکمیل پرمزید 2.29 ارب روپے لاگت آئیگی۔