Saudi Arabia extends stay and visa until November 30

سعودی عرب نے اقامہ اورویزہ کی مدت30نومبرتک بڑھادی

ویب ڈیسک (ریاض)سعودی عرب نےغیرملکیوں کوویزوں سےمتعلق خوشخبری سنادی،خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نےبیرون ملک موجودمقیم غیرملکیوں کےاقاموں،وزٹ ویزوں اورخروج وعودہ ویزوں میں 30 نومبر2021 تک توسیع شروع کردی۔

عرب میڈیا کےمطابق وزیرخزانہ نےکورونا وباسےمقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانےکی قومی پالیسی کےتحت اقاموں اورویزوں میں توسیع کےاحکامات جاری کیےہیں جسکےبعد سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے مملکت میں کام کرنےوالےغیرملکیوں کےاقاموں ،وزٹ ویزوں اورخروج وعودہ ویزوں میں 30 نومبر2021 تک توسیع کا عمل شروع کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم
مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

بتایاگیاہےکہ سعودی حکومت کی مقامی شہریوں اورغیرملکیوں کووباسےجنم لینےوالے مالیاتی واقتصادی مسائل سےممکنہ حد تک بچانےکی پالیسی کےتحت بیرون مملکت مقیم ان ملکوں کےشہریوں کےاقاموں اورخروج وعودہ ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے جہاں سے وہ کوروناوبا کےباعث سعودی عرب واپس نہیں آسکتے۔