Corona situation in Pakistan

کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پہلی مرتبہ 3ہزار سے کم ہوگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی ) کےمطابق گزشہ چوپیس گھنٹےکےدوران 2,988کیسز سامنے آئے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہےجبکہ یومیہ کیسزکی تعداد تین ہزارسےکم ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں:ملک میں مزید 3153 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق

این سی او سی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53,158کورونا وائرس ٹیسٹ کیے۔جن میں مثبت تناسب کی شرح5.62 فیصد رہی،کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 67افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 26,787ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ