CRIME SCENE

صوبےکےمختلف علاقوں میں خاتون سمیت 5 افراد قتل،4زخمی

ویب ڈیسک (پشاور)صوبےکےمختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت پانچ افرادکو قتل جبکہ چارکو زخمی کردیاگیازخمیوں میں بھی دو خواتین شامل ہیں۔

پولیس کے پاس درج کرائی گئیں رپورٹس کے مطابق ہنگو کےعلاقہ درسمند میں بیوی پر تشدد سےمنع کرنےپرایک شخص نے بیوی کےساتھ بھائی کو بھی قتل کر دیا۔ملزم کو آلہ قتل سمیت پولیس نےگرفتارکرلیا ۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

ہنگو ہی کے ایک اورعلاقہ شناوڑی میں دوست نے فائرنگ کرکے واجد نامی شخص کو زخمی کر دیا۔ادھر چارسدہ میں موٹر سائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جانے والے ماں بیٹے پر پوردل آبا د عمرزئی کے قریب فائرنگ کر دی گئی جس سے بیٹا جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

صوابی کے علاقے اسماعیلہ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا جبکہ لوئر دیر میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدرندیم کو ان کے علاقہ جبگئی میں واقع گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا فائرنگ سے ان کی والدہ اور بھائی بھی شدید زخمی ہوگئے۔