Rameez Raja elected new chairman of Pakistan Cricket Board

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک (کراچی)سابق ٹیسٹ کرکٹررمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کےنئےچیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کےرکن رمیزراجہ بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36ویں چیئرمین منتخب ہوگئےہیں جو اگلے 3 سال کےلیے ذمےداریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈکےبورڈ آف گورنرزکاخصوصی اجلاس 13 ستمبرکونیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرلاہور میں پی سی بی کےالیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈشیخ عظمت سعید کی زیرصدارت منعقد ہواہے۔

اجلاس میں پی سی بی کےپیٹرن اوروزیراعظم عمران خان نے27 اگست کورمیزراجہ کےعلاوہ اسدعلی خان کوتین سال کے لیےپی سی بی کےبورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا تھا،ان کے علاوہ عاصم واجدجواد، عالیہ ظفر،عارف سعید ،جاوید قریشی اوروسیم خان (چیف ایگزیکٹو پی سی بی) بھی بورڈ آف گورنرزکاحصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سےبی اوجی سےخطاب کرتےہوئےرمیزراجہ نےکہا کہ میں آپ سب کامشکورہوں کہ آپ نےمجھےپی سی بی کاچیئرمین منتخب کیا اورمیں آپ کےساتھ مل کرکام کرنےکامنتظرہوں تاکہ ہم پاکستان کرکٹ کومیدان کے اندر اورباہردونوں مقامات پرمضبوط کریں اورپڑوان چڑھائیں۔

ان کا کہناتھاکہ میری پہلی ترجیح قومی کرکٹ ٹیم میں اُس سوچ، ثقافت اورنظریےکومتعارف کروانا ہےکہ جس نےکبھی پاکستان کوکرکٹ کی سب سےخطرناک ٹیم بنادیاتھا،ایک ادارے کی حیثیت سےہم سب کوقومی کرکٹ ٹیم کےشانہ بشانہ کھڑے ہونےاوران کی مطلوبہ ضروریات کوپوراکرنےکی ضرورت ہےتاکہ وہ اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں کہ جس کی ان سےشائقین کرکٹ توقع کرتےہیں۔

رمیزراجہ کامزید کہنا تھاکہ ظاہرہےکہ ایک سابق کرکٹرکی حیثیت سےمیری دوسری ترجیح اپنےسابق اورموجودہ کرکٹرزکی فلاح و بہبود کاخیال کرنا ہوگی، یہ کھیل کرکٹرزسےہے اورہمیشہ انہی سےرہے گی، لہٰذا وہ اپنے ادارے سے اسی پہچان اوراحترام کےمستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

یادرہےکہ رمیز راجہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے 18ویں اورون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12ویں کپتان ہیں، سال 1984 سے 1997 پرمشتمل اپنےبین الاقوامی کرکٹ کیرئیرمیں رمیز راجہ نےمجموعی طورپر 255 انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتےہوئے 8674 رنز بنائے، وہ سال 2003 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکےہیں۔

اسکےعلاوہ وہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں،رمیز راجہ ایم سی سی کی موجودہ ورلڈ کرکٹ کمیٹی کےرکن ہیں اور ان کا شماردنیا کےمعروف براڈکاسٹرزمیں ہوتاہے۔