Brother and sister-in-law killed in the name of honor in Daudzai

داؤد زئی میں غیرت کے نام پر بھائی اور بھابھی قتل

ویب ڈیسک (پشاور): داؤد زئی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔

پشاور کے نواحی علاقے دائود زئی میں صفی اللہ ولد خان شاہ نامی شخص اپنے بڑے بھائی اسرار علی شاہ اور اس کی بیوی مسما ةشہناز کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت:چلتی کار پرفائرنگ،2افرادجاں بحق 2زخمی

داؤد زئی پولیس اسٹیشن نے مقتول کے دوسرے بھائی عبیداللہ شاہ ولد خان شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صفی اللہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر شک تھا ،اس حوالے سے اس نے کئی مرتبہ مقتول بھائی اسرار علی شاہ سے بات بھی کی، پیر کو علی الصبح صفی اللہ کی ایک بار پھر اپنے بھائی اور بھابھی سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم دونوں کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
مزید پڑھیں:  کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔