حکومت کا دسویں اور بارہویں طلباء

حکومت کا دسویں اور بارہویں کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الاصوبائی وزارت تعلیم کا اجلاس ہوا،جس میں تمام دسویں اور بارہویں کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا،دونوں جماعتوں میں فیل ہونے والے طلبہ کو بھی 33 رعایتی نمبرز دے کر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عالمی وبا کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، اجلاس میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں امتحانات لینا بھی ممکن نہیں ہے، تاہم کچھ روز میں تعلیمی سال سے متعلق مزید بڑے فیصلے ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کو موصول خط کے حوالے سے کمیشن بننا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور

دوسری جانب فیصلے کے فوری بعد ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کہ جانب سے ٹرینڈ سیٹ کیا گیا StopPlayingWithStudentFuture# جس پر مختلف لوگوں نے اپنے رائے کا اظہار کیا۔

ایک خاتوں صارف نے حکومتی نمائندہ فردوس عاشق اعوان کی ایک پرُہجوم پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” اب کورونا کہاں ہے، کورونا صرف تب ہوتا ہے جب تعلیم کی بات ہوتی ہے جب بات ان کی اپنی ذات کی ہو تب کوئی کورونا نہیں” ایک اور صارف نے لکھا کہ یونیورسٹی کا ایک ایک طالب علم ویکسین لگوا چکا ہے اور سب سنجیدہ لوگ ہیں تمام ایس او پیز کو بھی فالوں کرتے ہیں لیکن پھر بھی یونیورسٹیوں کی بندش سمجھ سے باہر ہے، اسطرح کے اور سینکڑوں صارفین نے ٹرینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے اپنے انداز میں اس فیصلے پر رائے دی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا