دائودزئی میں دشمنیوں کے خاتمے

دائودزئی میں دشمنیوں کے خاتمے کے لئے عوامی جرگے کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور میں خونی دشمنیوں اور دیگر نوعیت کی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔مہم کے تحت شہری و نواحی علاقوں میں جاری دشمنیوں کے خاتمے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے ریلیز

اس حوالے سے گزشتہ روز تھانہ دائودزئی کی حدود دیہہ شاہ عالم میں ایک عوامی جرگہ منعقد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی رورل حاجی گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ دائودزئی افتخار خان سمیت ایم پی اے ارباب محمد جہانداد نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر

عوامی جرگہ میں اہل علاقہ نے دشمنیوں کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر مختلف فریقین کے مابین تصفیہ طلب معاملات اور دشمنی کے فوری خاتمے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔