Provinces agree to open school

صوبے تعلیمی ادارے کھولنے پررضامند

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے تمام صوبوں نے تعلیمی ادارے کھولنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس سلسلےمیں گذشتہ روز انٹرپراونشل منسٹرز میٹنگ کے مطابق اگلے اکیڈیمک سال کے بارے میں فیصلہ آئندہ15دنوں کے بعد کیاجائےگا۔یکساں نصاب پالیسی کے تحت پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کیجانب سے فیڈرل اورصوبائی ٹیکسٹ بورڈزکو آئندہ10دنوں میں این او سی جاری کرنےکی درخواست کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز پر خطرات منڈلانے لگے

اس طرح کلاس ون سےپانچویں جماعت تک کی کتب پرنظرثانی کو ترجیحی پررکھتےہوئے31جنوری2022تک ٹیکسٹ بک بورڈزکو کتب کی ترسیل یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہےجبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کتب پرنظرثانی مارچ2022تک مکمل کرنےاوراس مقصد کیلئےتمام ٹیکسٹ بک بورڈز کو10دنوں میں این او سی جاری کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں طوفانی بارشیں، 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی