president of pakistan

شور نہ مچائیں ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہا ہے،عارف علوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں احتجاج کے بعد واک آئوٹ کیا۔

صدر مملکت نے جیسے ہی تقریر شروع کی تو اپوزیشن جماعتوں نے شورشرابا اور احتجاج شروع کردیا ۔ دوران خطاب صدر مملکت نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ شور مچائیں لیکن آپ کو حقیقت تسلیم کرنا پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہا ہے، جسے شور شرابے سے نہیں روکا جاسکتا ۔ صدر علوی نے یہ بھی کہاکہ انتخابی اصلاحات کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے، انتخابات میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:تین سالوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں،صدرمملکت عارف علوی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی خوب تعریف کی اورکہا کہ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبر پران کی شاگردی اور مریدی اختیارکرے،انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑ پیدا کرنیکی کوشش میں ناکام ہوگا ۔