mudarba scandle

مضاربہ سکینڈل کے ملزمان پر جرم ثابت، 8سال قیدکی سزا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت ہونے کے بعد مجموعی طور پر 8سال قید اور ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت میں دوران مقدمہ نیب پراسیکیوٹر سرتاج خان نےعدالت کوبتایاکہ ملزمان نسیم گل کوٹکی بالہ ہنگو اور کاشف زیب ہنگو پرالزام ہے کہ انہوں نےنجی کمپنی کے ذریعےمضاربہ کاروبار کےنام پر سادہ لوح عوام سےمبینہ طورپرکروڑوں روپے بٹورےاوربعد میں رفو چکرہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں:نورمقدم کیس ،ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کی ہائی کورٹ میں سماعت

نیب نےمتاثرہ افراد کی شکایات پر انکوائری شروع کی اورتحقیقات مکمل کرکے ملزمان کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیاجسکےبعد ملزمان کیخلاف مقدمہ شروع کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

عدالت نےریفرنس کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونےپردونوں ملزمان کوالگ الگ 8,8سال قیدکی سزاسنائی ساتھ ہی ملزم نسیم گل کو19.87ملین جبکہ کاشف زیب کو 16.294 ملین جرمانہ کی سزابھی سنائی گئی جبکہ ریفرنس میں نامزد تیسرے ملزم محمد نوید الرحمان قریشی ساکن فاطمہ بلڈنگ محلہ انذرنگربسطامی روڈ لاہورکومسلسل روپوش رہنےاورعدالت میں پیش نہ ہونےکےبعد مفرورقراردیکراسکےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےگئے۔