actress saba gull

اداکارہ صبا گل اوراسلام آبادکے نوجوان کوقتل کرنیوالے3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)مچنی گیٹ پولیس نے اسلام آباد سے شہری کے اغوا اور قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ملزمان نے 6 ستمبر کو اسلام آباد سے گاڑی کرائے پر حاصل کی اور پشاور پہنچنے پر ملزمان ڈرائیور کو قتل کرنے کے بعدگاڑی لے کر فرار ہو گئے ۔ اسلام آباد میں مقتول کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل نایاب کو کیسے قتل کیا گیا؟ کیس میں اہم انکشافات

مقتول محمد اسد اللہ منیر والدین کا اکلوتا بیٹا اور سرکاری ملازم تھا جو پارٹ ٹائم گاڑی چلاتا تھا۔ واردات سے متعلق جسٹس فار منیر کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلا تھا۔ ملزمان میں قمر، قاری عرف ذبیح اللہ اور آصف شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دو کا تعلق پشاور سے ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نہ صرف اسد اللہ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے بلکہ گزشتہ سال اداکارہ صبا گل کو بھی قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان سے آلہ قتل اور چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہےچھینی گئی گاڑی وصول کرنے والا ملزم بھی گرفتار ہے۔