18اضلاع میں اسکول کھو

18اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلان

ویب ڈِیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا کہ 24میں سے 18اضلاع میں اسکول 50فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جارہے ہیں۔

این سی او سی کے چیرمین نے کہا کہ ملک بھر کے 24 اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کی تھیں ان میں سے 18 اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی ہے، جہاں پابندیاں ختم کررہے ہیں، یعنی 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور انٹر سٹی بس سروس کیلیے 50فیصد سواریوں کے ساتھ سفرکی اجازت ہوگی، تاہم 6 اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں میں بندشیں برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیوں کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں، دکی میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں 15 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسینیٹ کرنا ہے، یہ ہدف حاصل کرلیں تو ستمبر کے آخر میں بندشوں میں مزید کمی کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ30 ستمبر تک دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

فضائی سفر پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز میں دکانداروں اور گاہکوں دونوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز میں بکنگ بند کردی جائے گی، انڈور آئوٹ ڈور ڈائننگ اور شادیوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے، تعلیمی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والا تدریسی اور غیر تدریسی تمام عملہ 30 ستمبر کے بعد اپنا کام جاری نہیں رکھ سکے گا۔