الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی اور فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اوراور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ آج منگل کو ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کی پرزورتردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا گیا۔اجلاس میں سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے میڈیا بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام تراشی کا نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزرا کو نوٹس جاری کئے جائیں گے اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر تے ہوئے حکم دیا کہ وہ ایوان صدراور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی کارروائی اور پریس بریفنگ سے متعلق تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کرے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی