برطانوی وزیراعظم کی والدہ انتقال

برطانوی وزیراعظم کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی والدہ 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ شارلٹ جانسن لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ وہ ایک پروفیشنل مصورہ تھیں جو بنیادی طور پر پورٹریٹ پینٹ کرتی تھیں۔

شارلٹ فوسیٹ 1942 میں آکسفورڈ میں پیدا ہوئیں ۔انہوں نے 1963 میں اسٹینلے جانسن سے شادی کی جن سے ان کے چار بچے تھے۔بورس جانسن کے علاوہ وہ ٹوری سیاستدان جو ، صحافی راہیل اور تجارت سے وابستہ لیو کی والدہ بھی تھیں۔مسز جانسن 1982 سے پارکنسنز کی بیماری میں مبتلا تھیں۔