شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی سکینڈل

شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی سکینڈل مقدمے کی سماعت شروع

ویب ڈیسک: نیویارک کی وفاقی عدالت میں برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کے امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات پرسماعت شروع ہو گئی اور پہلی سماعت کے موقع پرپرنس اینڈریو کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ جنسی زیادتی کا مقدمہ’بے بنیاد’ ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ،اہم ملاقاتیں ہوں گی

پرنس اینڈریو کے وکیل اینڈریو بریٹلر نے دلیل دی کہ شاہی خاندان کے فردکے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ ‘ناقابل عمل اور ممکنہ طور پر غیر قانونی’ ہے ۔ 38 سالہ ورجینیارابرٹس نے گزشتہ ماہ شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد یہ الزام لگایا کہ 17 سال کی عمر میں اسے شہزادہ اینڈریو کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبورکیا گیا۔پرنس اینڈریو طویل عرصے سے الزامات کی تردید کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 130 فلسطینی شہداء کی لاشیں برآمد