نجی اسکولوں نے طلبہ کو پاس کرنے

نجی اسکولوں نے طلبہ کو پاس کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی

ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے تمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کو پاس کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے حکومت کے فیصلے کو مستحق اور قابل طلبہ کے ساتھ ایک مذاق قرار دیا۔اس سے قبل حکومت نے اس سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کے بین الصوبائی اجلاس میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب