ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمٹ

ملنگا کاانٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: بحیثیت کپتان سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 جیتوانے والے مایہ ناز فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جس کے بعد وہ تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ 38 سالہ فاسٹ بولر نے رواں سال کے جنوری میں فرنچائز کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا۔ ملنگا نے اپنے کیریئرمیں 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 33.45 کی اوسط سے101، ون ڈےمیں 28 کی اوسط سے338 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 107 وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ