accident in lakki marwat

لکی مروت میں کار اور کوچ میں تصادم ،1جاں بحق ،12افراد زخمی

ویب ڈیسک (لکی مروت)لکی مروت میں سرائے گمبیلا کے قریب انڈس ہائی وے پرموٹرکار اور فلائنگ کوچ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی

جاں بحق ڈرائیور کی نعش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے میں جاں بحق کار ڈرائیور کا تعلق سلیمان خیل لکی مروت سے تھا۔جبکہ زیادہ تر زخمیوں کا تعلق تجوڑی،سرائے گمبیلا اور ملحقہ علاقوں سے ہے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ تجوڑی سے سرائے نورنگ جبکہ موٹرکار سرائے نورنگ سے سلیمان خیل جا رہی تھی۔