rejects hike in MPs' salaries

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الائونس دینے کی سمری بھیجی گئی تھی۔

اسپیکر، ڈپٹی سپیکر،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھی اضافے کی تجویز تھی۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری مسترد کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہائوس اور پارلیمنٹ ہائوس میں بچت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم