Vaccination of 15 to 18 year olds started

15سے 18سال کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاہےکہ حکومت نےپیر 13ستمبر سے 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیاہے، 18 سال سےکم عمر کےنوجوان اپنے فارم ب کےذریعے ویکسی نیشن کیلئےرجسٹریشن کرواسکیں گے۔

انہوں نےکہاکہ این سی او سی پہلےہی 15 سے 18 سال کی عمرکےبچوں کیلئےفائزرویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دےچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ

انہوں نےکہا کہ عوام کو لازمی طورپرویکسین لگوانی چاہیےاوراپنی اوراپنےپیاروں کی صحت کومحفوظ رکھنےکیلئےحکومت کی جانب سےجاری کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل کرناچاہئے۔

انہوں نےکہاکہ ملک میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں،ویکسین کابہت بڑاذخیرہ دستیاب ہےاورجلد ہی ویکسین کی مزید کھیپ پہنچ جائیگی۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ محکمہ صحت نے موبائل کوویڈ۔19 ویکسی نیشن وینز کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد کچی آبادیوں،ا سکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کوریج میں اضافہ کرنا ہے، یہ موبائل وین کچی آبادیوں پر توجہ مرکوز کریں گی اور18سال سے کم عمر کے نوجوان موقع پر ہی اپنی رجسٹریشن کروا کر ویکسی نیشن کی ڈوز حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق