Legislation amended to reduce and increase sentences

سزاوں میں تخفیف واضافہ بارے قانونی ترمیم منظور

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوااسمبلی نے سزاؤں کے تعین ،ان کی نوعیت ،سزاؤں کو بڑھانے یاکم کرنے سے متعلق قانون کو متفقہ طو رپر پاس کرلیاہے جس کے تحت ایک جیسے جرم میں مختلف شواہد ،عمر اورحالت کی بنیاد پرسزاؤں میں کمی یا زیادتی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

خیبرپختونخواسنٹین سنگ بل 2021 کے تحت کسی مجرم کوسزادینے کامقصد مجرم کی بحالی، عوم کا تحفظ اورجرائم کاسدباب کرناہے۔ سزا کےبڑھانے اورتخفیف کافیصلہ جرم کی نوعیت کیساتھ ہوتاہے،مجرم کی عمر،جرم کامقام،شواہد،مجرم کی ذہنی حالت،ندامت کی بنیادپرسزامیں کمی یااضافہ کیاجاسکتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوااسمبلی ارکان افغان صورتحال پر الجھ پڑے

حکومت سزاؤں کے تعین کیلئے ایک کونسل کا قیام کریگی۔ بل کے نتیجے میں قائم کردہ کونسل سزاؤں بارے وضاحت کریگی ،اس کے علاوہ 6ماہ سے لیکر25سال تک کی سزاؤں کومختلف درجات میں تقسیم کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ