Para Chinar Hospital suffers from shortage of medical staff, 100 vacancies

پارا چنار ہسپتال طبی عملے کی کمی کا شکار،100اسامیاں خالی

ویب ڈیسک (پارا چنار)پاراچنار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں تاہم پشاور و دیگر اضلاع سے سپیشلسٹ ڈاکٹرزپارا چنار آنے کیلئے تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع کرم کا واحد ہیڈ کوارٹر ہسپتال جس میں روزانہ 800 تا 900 مریض علاج کے لئے آتے ہیں مگر یہاں کئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں ، لیڈی ڈاکٹروں سمیت 100 سے زائد پوسٹیں خالی ہیں ۔جن میں گائنی کی چھ اسامیاں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق

صوبائی حکومت کی طرف سے ایکسیلریٹڈ امپلی منٹیشن پروگرام کے تحت پانچ ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے جن میں 2 خواتین ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں مگر دیگر تین لیڈی ڈاکٹرز میں سے ایک نے آنا گوارا نہیں کیا ، دوسری ڈاکٹر کو لوئر کرم تبدیل کردیا گیاجبکہ تیسرے لیڈی ڈاکٹرنےایک بارآکر پھرپشاورکی راہ لی اور گذشتہ 2 ماہ سے مسلسل غیرحاضر ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی