کابل میں جائیداد کی قیمت

کابل میں جائیداد کی قیمت اور کرائے کم ہوگئے

ویب ڈیسک :کابل میں مکانات کی قیمتیں اور کرائے گر گئے ۔ پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کاروبار میں ڈرامائی طور پر کمی آئی ہے ۔لوگ گھر نہیں خرید رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس یا تو پیسے نہیں ہیں یا وہ ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈیلروں کے مطابق کچھ مکان خالی ہو گئے ہیں کیونکہ کرایہ دار ملک چھوڑ چکے ہیں۔ کابل میں ایک پراپرٹی ڈیلر محمد یوسف نے طوع نیوزکو بتایا کہ وہ پچھلے 13 سالوں سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہے ہیں اور مکان کے کرایوں میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج نے مزید 35 سے زائد فلسطینی گرفتار کر لئے

پہلے ایک مکان 20,000 افغانی کرنسی میں کرائے پر ملتا تھا اب اس کا کرایہ,000 10افغانی ہے اور قیمتیں مزید گرنے کا خدشہ ہے کیونکہ لوگ ہجرت کر رہے ہیں اور ملک میں رہنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

شہرک آریہ کابل کی ایک جدید رہائشی بستی ہے۔ ٹائون شپ کے زیادہ تر رہائشی سابق حکومت کے ملازم تھے جہاں کے 50 فیصد باشندے ملک سے باہر ہجرت کر چکے ہیں یا معاشی مسائل کی وجہ سے ٹائون شپ چھوڑ چکے ہیں۔
تاہم کچھ دیگر رہائشیوں نے کرایوں میں کمی کا خیر مقدم کیا۔ ٹائون شپ کے رہائشی خلیل الرحمن نے کہا: "یہ اچھی خبر ہے کہ کرائے کم ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے تمام شہریوں کا مئی تک قحط کا شکار ہونے کا خدشہ