ادویات کی قیمتوں میں اضافے

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سیکرٹری صحت عدالت طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اورمختلف کمپنیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے ادویات غریب عوام نہیں خریدسکتے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

انہوں نے کہا کہ چار سال ہوگئے حکومت نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنائی۔ادویات اور لیبارٹریز کے ٹیسٹوں سے متعلق ایک میکنزم ہونا چاہیئے۔ یہ عوامی مسلہ ہے حکومت کو اس کو سنجیدہ لینا چاہیئے تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت اس میں سنجیدہ نہیں ہے۔عدالت نے وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان