صوبے میں زرعی اصلاحات کے تحت تین منصوب

صوبے میں زرعی اصلاحات کے تحت تین منصوبوں کی منظوری

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے زرعی اصلاحاتی پلان کے تحت تین منصوبوں کی منظوری دے دی۔پہلے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں 60 کروڑ روپے کے فنڈسے زمین کی زرخیزی جانچنے کے لیے منصوبہ شرو ع کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت 25 سائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے منصوبے کے تحت چار سال میں 4 لاکھ 50 ہزار زمین کے سیمپل ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔دوسرے منصوبہ بیجوں کی صنعت کے فروغ سے متعلق ہے جس کیلئے 87 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، منصوبے کے تحت صوبے میں 15 سیڈ پراسیسنگ یونٹس اور 20 نئے سٹورز کا قیام عمل میں لایا جائے گا- منصوبے کی مدت 4 سال ہے ۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور

تیسرا منصوبہ پی ڈی ڈبلیو پی زراعت کے شعبے میں ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 2.9 ارب روپے کی لاگت سے شروع کرے گی۔منصوبے کے تحت ایگریکلچر ایکسٹینشن میں مینیجمینٹ انفارمیشن سسٹم اور زرعی تحقیق کے لیے ایپلیکیشن کا اجرا جبکہ لائیو سٹاک سے متعلق معلومات کے لیے قائم کی گئی ہیلپ لائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا-اس منصوبے میں ٹیلی فارمنگ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم، سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے فصلوں کے شماریات، فیلڈ سٹاف کی موبائل مانیٹرنگ، ویب پورٹل، موبائل ایپلیکیشن اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام،سائل سینسر، ایکگریکلچر ڈرونز کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال