ماربل فیکٹریاں

ورسک روڈ سے ماربل فیکٹریاں7دن میں منتقل کرنے کا حکم

ویب ڈیسک :کمشنر پشاور نے ورسک روڈ سے ماربل فیکٹریاں ایک ہفتے میں انڈسٹریل ایریا منتقل کرنے ، پولی تھین بیگز اور ماحول کوآلودہ کرنے والی فیکٹریوں کیخلاف کاروائیوں میں تیزی لانے ،پولی تھین بیگ استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی اورخیبر میں کرش پلانٹس بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور پولی تھین بیگ کے مکمل خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات ڈاکٹر امجد علی، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  تربت حملے میں شہید سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا

یہ بھی پڑھیں :جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے 4افراد گرفتار

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر خیبر اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات نے پولی تھین بیگ اور آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورسک روڈ درمنگی کے مقام پر بڑی تعداد میں ماربل فیکٹریاں جو کہ نہری اور دریائی پانی کو آلودہ کررہی ہیں کو فوری طور پر ایک ہفتے کے اندر انڈسٹریل ایریا مہمند ماربل سٹی یا ملاگوری ماربل میں شفٹ کردیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

جس کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ان فیکٹری مالکان کو ایک ہفتہ کا نوٹس دینے کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ پولی تھین بیگ کی فیکٹریوں کو بند کرنے کے بعد پولی تھین بیگ استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں قبائلی ضلع خیبر میں آلودگی پھیلانے والے کرش پلانٹ بھی فوری بند کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر خیبر کو احکامات جاری کئے گئے۔