ویب ڈیسک : گریٹر صحارا میں دولت اسلامیہ(داعش )کے رہنما عدنان ابو ولید الصحراوی کو ہلاک کر دیا ہے ،اس حوالے سے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی کہ ابوولید فرانس کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا نے مدد نہ کی تو افغانستان میں انتشار کا خدشہ ہے ،عمران خان
فرانسیسی صدر نے آپریشن کا مقام بتائے بغیر کہا ، "یہ ہماری ایک اور بڑی کامیابی ہے۔”الصحراوی مالی ، برکینا فاسو اور نائیجر کو ملانے والے سرحدی علاقے میں روپوش تھے۔وہ فرانس اور امریکی فوج پر حملوں کے الزام میں امریکہ کی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھے۔